the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
گلبرگہ6؍جون ( اعتماد نیوز): علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے 6اضلاع گلبرگہ، بیدر، یادگیر، رائچور، کپل اور بیلاری کے ہزاروں طلباء فنی و پیشہ وارانہ کالجس کے انتخاب کے لئے سی ای ٹی کونسلنگ کروانے گلبرگہ شہر میں پہنچے ہوئے ہیں ، کونسلنگ کے دوران انہیں اور ان کے والدین اور سرپرستوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ کل رات دیر گئے تک4ہزار سے زائدطلباء و طالبات نے کونسلنگ کروائی، کونسلنگ کے لئے صرف2کمرے مختص کئے گئے ہیں طویل قطار اور زبردست ہجوم کے پیش نظر کونسلنگ کے کام میں زبردست رکاؤٹ پیدا ہوگئی ہے ۔ بار بار سرور کے ڈاؤن ہونے سے بھی کونسلنگ کے کام میں تاخیر ہورہی ہے ۔قطار میں ٹہرنے والے طلباء و طالبات اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے اُن کے والدین اور سرپرستوں کے لئے نہ تو پینے کے پانی کا کوئی انتظام کیا گیا ہے اور نہ ہی شامیانے نصب کئے گئے ہیں ۔ سخت



ترین گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں طلباء اور اُن کے والدین کو تمام دن بے چینی کے عالم میں گذارنا پڑا ۔کل سرِ شام بارش کے شروع ہوتے ہی قطار میں ٹہرے طلباء و طالبات بارش سے محفو ظ رہنے کے لئے اِدھر اُدھر منتشر ہوئے لیکن بارش کے تھمنے کے بعد دوبار قطار لگانے کے دوران زبردست بد نظمی اور بھگدڑ مچ گئی ، رات دیر گئے تک بھی کونسلنگ کا کام جاری رہا۔ کونسلنگ رجسٹریشن آفیسر سنگیتا کٹی منی نے نمائندہ اعتماد سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلنگ سنٹر میں مناسب سہولیات نہ ہونے کا اعتراف کیا ، تاہم اُنہوں نے بتایا کہ کونسلنگ 17جون تک جاری رہنے والی ہے ۔ اس لئے طلباء و طالبات کو کونسلنگ میں عجلت کرنے اور ہجوم بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ سنگیتا کٹی منی نے مزید بتایا کہ 7کمپیوٹرس آپریٹرس کونسلنگ کا کام انجام دے رہے ہیں ۔ بار بار سرور ڈاؤن ہونے اور طلبا ء و طالبات کا ہجوم زیادہ ہونے سے کونسلنگ کے کام میں تیزی نہیں آرہی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.